سرینگر،27اگسٹ(ایجنسی) جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں آج مشتبہ دہشت گردوں نے ایک پولیس اہلکار کو گولی مار دی جس سے اس کی موت ہو گئی.
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کانسٹبل خورشید احمد گنائی کو آج صبح پلوامہ کے کوئل میں اس رہائش کے
باہر گولی مار دی.
انہوں نے بتایا کہ گنائی گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا اور اسے ہسپتال لے جایا گیا. افسر نے بتایا کہ ہسپتال میں گنائی نے دم توڑ دیا. انہوں نے بتایا کہ گنائی علی الصبح تین بجے گھر سے ڈیوٹی کے لئے نکلا تھا تبھی نامعلوم دہشت گردوں نے اسے گولی مار دی.